لینڈ سلائنڈنگ سے متاثرہ ایریاز میں ٹریفک رواں رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر

وزیر اعظم آزاد کشمیر چودہری انوار الحق  نے لینڈ سلائیڈنگ   سے متاثرہ  علاقے کا دورہ  کیا ، دورے کے دوران  چیف سیکرٹری  آزاد کشمیر   نے تفصٰلی بریفنگ دی ۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چودہری انوار الحق   نے کہا ہے کہ لینڈ سلائیڈئنگ سے متاثرہ  علاقے میں سڑک کو بحال رکھا جائے تاکہ بھاری ٹریفک  رواں  دواں رہے ۔ وزیر اعظم  نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ دیگر متبادل روٹ سے بھی رواں رکھنے کے اقدامات کئے جائیں ۔

چیف سیکرٹری آزاد کشمیر داؤد محمد بڑیچ نے دولائی کے مقام پر ہونے والی لینڈ سلائنڈنگ  کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ انتظامیہ اور شاہرات کا عملہ دن رات موقع پر  موجود ہے ،  عملہ مشینری کے ساتھ دن رات کام کر رہا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر  نہ ہو ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے