مالدیپ کے سپیکر کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
راولپنڈی: مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان و مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مالدیپ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دینے کا اعادہ کیا، جبکہ دونوں ممالک کے باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ملاقات کے دوران مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں