بینکس 14 سے 16 اگست تک بند رہیں گے

اسلام آباد: ملک بھر میں رواں ہفتے بینکس اور مالیاتی ادارے 14، 15 اور 16 اگست کو 3 روز بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا ہے، جس کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر مالیاتی اداروں میں تعطیلات ہوں گی۔سرکلر کے مطابق جمعہ 14 اگست کو یومِ آزادی کی عام تعطیل ہوگی، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بینکس، اسٹاک ایکسچینج اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق تعطیلات کے دوران بینکس کی اے ٹی ایمز اور آن لائن بینکنگ سروسز فعال رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے