قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرح میں کمی

وفاقی حکومت نے قومی بچت کی اہم اسکیموں ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس اور بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میں کمی کردی ہے، جس کے بعد ستمبر 2026ء کے لیے نئے منافع ریٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔نئے ریٹس کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی مدت 10 سال مقرر ہے، جس میں ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری میچورٹی پر بڑھ کر 3 لاکھ روپے ہوجائے گی۔ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر پہلے سال ایک لاکھ 10 ہزار روپے، دوسرے سال ایک لاکھ 21 ہزار روپے، تیسرے سال ایک لاکھ 33 ہزار روپے، چوتھے سال ایک لاکھ 47 ہزار روپے جبکہ پانچویں سال ایک لاکھ 63 ہزار روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔چھٹے سال ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر رقم ایک لاکھ 82 ہزار روپے، ساتویں سال 2 لاکھ 4 ہزار روپے، آٹھویں سال 2 لاکھ 30 ہزار روپے اور نویں سال 2 لاکھ 62 ہزار روپے ہوجائے گی، جبکہ دسویں سال میچورٹی پر یہی رقم بڑھ کر 3 لاکھ روپے ہوجائے گی۔دوسری جانب بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میں بھی کمی کی گئی ہے۔ نئی شرح کے تحت ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ ایک ہزار 50 روپے منافع حاصل ہوگا، جو سالانہ بنیاد پر 12.60 فیصد بنتا ہے۔بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس خصوصی طور پر بیواؤں اور سینئر سٹیزنز کی مالی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرائے گئے تھے، تاکہ انہیں باقاعدہ منافع کی صورت میں مالی معاونت فراہم کی جاسکے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے