رجب بٹ نے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر قیمتی تحائف دے دیے

پاکستانی معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے بیٹے کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بیٹے کو سونے کے زیورات سمیت دیگر قیمتی تحائف دیے۔کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں رجب بٹ کی والدہ، ان کے دوست حیدر اور دیگر اہلِ خانہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں اہلِ خانہ نے کیوان کی پہلی سالگرہ بھرپور انداز میں منائی۔سالگرہ کی تقریب کا تھیم نیلا رکھا گیا تھا، جس کے مطابق رجب بٹ، ان کے بیٹے کیوان اور ایمان نے بھی نیلے رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے۔تقریب کے دوران رجب بٹ کافی دیر تک بیٹے کو گود میں لیے نظر آئے اور خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔ انہوں نے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اسے کئی قیمتی تحائف دیے، جن میں سونے کے زیورات اور ایک خوبصورت گاڑی بھی شامل تھی۔رجب بٹ کی جانب سے بیٹے کی سالگرہ پر دیے گئے قیمتی تحائف نے تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کی بھی توجہ حاصل کی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے