ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اقتدار تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، ایران

تہران: ایرانی رہبرِ انقلاب کے سیاسی مشیر محمدباقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ جب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اقتدار میں ہیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔ایرانی میڈیا کے مطابق محمدباقر ذوالقدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش ایرانی قوم کے انتقام کا پہلا مرحلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اپنے وجود، شناخت، آزادی اور اعلیٰ اہداف کے دفاع کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔محمدباقر ذوالقدر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ جارح دشمن کا مقابلہ کرے گی اور سامراجیوں کو شکست دے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے