ٹرمپ کا وینزویلا سے بڑا تیل معاہدہ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا کے ساتھ معاہدے کے تحت امریکا نے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا۔امریکی صدر کے مطابق ان کی ہدایت پر وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کے ساتھ مل کر نجی شعبے کی شراکت سے یہ معاہدہ طے کیا۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ معاہدے کے نتیجے میں امریکا کے تیل کے ذخائر دوگنا سے بھی زیادہ ہوجائیں گے، تیل کی رسد میں نمایاں اضافہ ہوگا اور مستقبل میں امریکی شہریوں کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ وینزویلا کے لیے بھی بڑی کامیابی ثابت ہوگا اور ملک کو خوشحالی کی جانب لے جانے میں مدد دے گا، جبکہ امریکا اور وینزویلا کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں