امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ
بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کی مخالفت کرتے ہوئے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ خلا میں اپنی فوجی طاقت میں اضافے کا سلسلہ بند کرے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین خلا کو جنگی میدان میں تبدیل کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کرتا ہے۔ چینی حکام کے مطابق خلا میں فوجی سرگرمیوں میں اضافہ عالمی امن اور استحکام کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔چینی وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ خلا میں فوجی سرگرمیوں اور ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافے سے عالمی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔چینی حکام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خلا کو پرامن مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے اور ایسے اقدامات سے گریز ضروری ہے جو خلا میں کشیدگی اور عسکری مقابلے کو مزید بڑھا دیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں