کان پور میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کان پور میں دو انجن والا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اطالوی ساختہ ٹیکنام طیارے نے صبح ساڑھے 11 بجے اڑان بھری تھی اور تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر ٹریننگ سینٹر واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے