چینی ہیکرز کا امریکی اداروں پر سائبر حملہ

واشنگٹن: امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے چینی ہیکنگ آپریشن کو غیر فعال بنا دیا ہے، جو محکمہ انصاف، ناسا، فیڈرل ریزرو، سینیٹ اور دیگر حساس سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق دو ہیکنگ پلیٹ فارمز QScan اور QTRouter کے زیر استعمال ڈومینز ضبط کر لیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم چین کی کمپنی Nanjing Xinjiuwei Network Technology چلا رہی تھی، جس کے مبینہ کلائنٹس میں چین کی سویلین انٹیلی جنس ایجنسی، وزارتِ ریاستی سلامتی اور پیپلز لبریشن آرمی شامل ہیں۔امریکی حکام کی جانب سے دائر حلف نامے میں محکمہ توانائی، محکمہ صحت و انسانی خدمات، قومی ادارہ صحت اور امریکا و جنوبی کوریا کی چار نامعلوم کمپنیوں کو بھی مبینہ متاثرین میں شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب واشنگٹن میں چینی سفارتخانے نے امریکی محکمہ انصاف کے بیان میں دی گئی مخصوص تفصیلات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ چینی ترجمان نے کہا کہ حکومت قانون کے مطابق ہر قسم کے سائبر حملوں کی مخالفت اور ان کا مقابلہ کرتی ہے۔چینی ترجمان نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ سائبر سیکیورٹی کے مسائل کو چین کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے