رمشا خان شادی کے بعد کیوں چھپنے لگیں؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی
کراچی: پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے اپنی بہن علیشا خان کی شادی میں چہرہ چھپا کر شرکت کرنے اور شادی کے بعد کیمرے سے دور رہنے سے متعلق قیاس آرائیوں پر وضاحت کردی۔صحافی حسن چوہدری سے گفتگو میں رمشا خان نے واضح کیا کہ ان کے شوہر یا سسرال کی جانب سے ان پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی، بلکہ کیمرے سے دور رہنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ وہ اب کیمرے کے سامنے نہیں آنا چاہتیں اور نہ ہی اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنانا چاہتی ہیں۔ ان کے مطابق وہ اپنی ازدواجی زندگی سے خوش ہیں اور اب ایک عام شہری کی طرح نجی زندگی گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔واضح رہے کہ رمشا خان اپنی بہن علیشا خان کی شادی کی بیشتر تقریبات میں دکھائی نہیں دیں، تاہم ایک تقریب میں انہیں ماسک اور چشمہ پہن کر چہرہ چھپائے دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔بعض صارفین نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا شادی کے بعد ان کے شوہر خوشحال خان یا سسرال کی جانب سے ان کے عوامی سطح پر سامنے آنے پر کوئی پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم رمشا خان نے واضح کردیا کہ ایسا کچھ نہیں اور یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں