ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے وہ سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔امریکی صدر نے مائیکل کوہن ریڈیو شو کے دوران کہا کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی انتہائی مؤثر رہی اور امریکی کارروائیوں سے ایرانی عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کے مطابق ایران کی میزائل اور ڈرون بنانے کی صلاحیت 5 ماہ قبل کے مقابلے میں بہت کم ہوچکی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس وقت شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے اور اسے 300 فیصد مہنگائی اور کمزور کرنسی کا سامنا ہے، جبکہ ایرانی فوج کو تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امریکی بی ٹو بمبار طیاروں کے حملے میں ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ کردیا گیا، جبکہ حملے کے وقت ایران جوہری ہتھیار بنانے سے صرف دو ہفتے دور تھا۔امریکی صدر نے کہا کہ سابق صدور اوباما اور بائیڈن نے ایران کے جوہری پروگرام کو بروقت نہیں روکا۔ ان کے مطابق اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرلیتا تو اسرائیل اور پورا مشرق وسطیٰ شدید خطرے سے دوچار ہوجاتے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے