اسلام آباد، بلیو ایریا خالی کروا لیا گیا ، متعد د پی ٹی آئی کارکن گرفتار
پولیس اور رینجرز نے اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پہنچنے والے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے علاقہ کلیئر کروالیا جبکہ اس دوران 450 زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت منظر عام سے غائب ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج کے دوران کارکنان برہم علی امین گنڈاپورکو بوتل مار دی
پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے آبپارہ مارکیٹ اور سپر مارکیٹ بند کروا دیں، خیابان سہروردی سے آبپارہ تک سڑکوں سے گاڑیاں بھی ہٹوا دی گئیں۔ ڈی چوک سے ملحقہ بلیو ایریا میں بھی دکانیں اور سروس روڈ سے گاڑیاں ہٹوا دی گئیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں