اب اے ٓائی موسم کا حال بتائے گا

ویب ڈیسک :دنیا بھر میں موسم کی پیشگوئی کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اے آئی پر مبنی نئے موسمی ماڈلز روایتی طریقوں کے مقابلے میں کم وقت اور کم کمپیوٹنگ وسائل کے ساتھ پیشگوئی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔حالیہ برسوں میں مصنوعی ذہانت نے موسمیاتی سائنس میں اہم مقام حاصل کیا ہے۔ اے آئی ماڈلز تاریخی موسمی ریکارڈ، سیٹلائٹ ڈیٹا اور دیگر معلومات کا تجزیہ کرکے بارش، درجہ حرارت، ہواؤں اور طوفانوں سے متعلق پیشگوئی تیار کرتے ہیں۔چین سمیت مختلف ممالک میں اے آئی پر مبنی موسمی نظام روایتی پیشگوئی کے ساتھ استعمال کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد شدید موسم اور قدرتی آفات سے قبل زیادہ مؤثر انداز میں خبردار کرنا ہے۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی ابھی روایتی سائنسی ماڈلز کا مکمل متبادل نہیں، خاص طور پر غیر معمولی اور ریکارڈ توڑ موسمی واقعات کی پیشگوئی میں روایتی ماڈلز بعض صورتوں میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق مستقبل میں مصنوعی ذہانت اور روایتی موسمی ماڈلز کو ملا کر کام کرنے سے زیادہ تیز اور مؤثر پیشگوئی کا نظام تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے