امریکی وزیر خارجہ کا اسرائیلی وزیر دفاع سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران انٹونی بلنکن نے غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ سیکرٹری خارجہ نے اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکا کے غیرمتزلزل عزم کی توثیق کی اور اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کسی بھی طرح کی کشیدگی کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق انٹونی بلنکن نے غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کی فوری ضرورت پر زور دیا جس کے تحت وہاں قید یرغمالیوں کو رہا کیا جا سکتا ہے اوروسیع تر علاقائی استحکام کے لیے حالات سازگار بنائے جا سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں