اسٹاک مارکیٹ 206 پوائنٹس کمی سے بند

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا، تاہم دورانِ ٹریڈنگ اچانک مندی چھا گئی اور مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا۔کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 81 ہزار 16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں اچانک مندی کا رجحان پیدا ہوا، جس کے بعد انڈیکس مسلسل دباؤ کا شکار رہا۔ کاروباری روز کے اختتام تک مندی برقرار رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 206 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 104 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 311 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا۔یوں آج کے کاروباری سیشن میں ابتدائی تیزی کے باوجود مارکیٹ منفی رجحان کے ساتھ بند ہوئی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے