والد کی وفات، میسی کا ریٹائرمنٹ کا عندیہ

ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اپنے والد خورخے میسی کی وفات کے بعد انتہائی جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے فٹبال سے اپنے مستقبل پر بھی سوال اٹھا دیا ہے۔میسی نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ اپنے والد کے بغیر زندگی کیسے آگے بڑھائیں گے۔میسی نے بتایا کہ والد کی صحت خراب ہونے کے باوجود انہوں نے ارجنٹائن کو ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچانے کی کوشش جاری رکھی، تاہم اس دوران وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہے۔ارجنٹائن کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ صرف فٹبال کھیلنا جانتے ہیں، لیکن اب انہیں سنجیدہ خدشات ہیں کہ آیا وہ زیادہ عرصے تک کھیل جاری رکھ سکیں گے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ والد کی بیماری کے دوران بھی انہوں نے انہیں 2026 ورلڈ کپ کھیلنے کی ترغیب دی تھی۔ میسی کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران ہر میچ کے بعد وہ اپنے والد کے پیغام کا انتظار کرتے تھے، کیونکہ یہ پہلی مرتبہ تھا کہ ان کے والد میدان میں ان کے ساتھ موجود نہیں تھے۔میسی نے اپنے والد کے ساتھ تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے اور ان کے کیریئر میں ان کا کردار انتہائی اہم تھا۔ والد کی بیماری کے باوجود ان کی جانب سے ورلڈ کپ کھیلنے کی ترغیب میسی کے لیے خاص اہمیت رکھتی تھی۔لیونل میسی کے اس بیان سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ اپنے فٹبال کیریئر کے مستقبل پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔میسی نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی اور زندگی میں آگے بڑھنا ان کے لیے آسان نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ لیونل میسی کے والد خورخے میسی 68 برس کی عمر میں ہفتے کے روز انتقال کر گئے تھے۔ خورخے میسی اپنے بیٹے کے کیریئر کے آغاز سے ہی ان کے ساتھ رہے اور فٹبال کے سفر میں اہم کردار ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے