عراقچی کا امریکا کو آبنائے ہرمز پر خبردار
ویب ڈیسک :ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ناقص انٹیلی جنس اور غلط معلومات کی بنیاد پر طویل عرصے سے غلط فیصلے کرتا آ رہا ہے۔عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کے معاملے میں بھی امریکی اندازے درست ثابت نہیں ہوئے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا اب آبنائے ہرمز کے معاملے میں اس سے بھی بڑی غلطی کر رہا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں سے زیادہ خطرناک جعلی انٹیلی جنس ہے، اس لیے اس معاملے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق غلط معلومات یا غلط اندازوں پر کیے گئے فیصلے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔آبنائے ہرمز خلیج فارس اور خلیج عمان کے درمیان واقع اہم سمندری گزرگاہ ہے، جو عالمی توانائی کی ترسیل کے حوالے سے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں