حجاج کے تحفظ کیلئے جامع انتظامات، سعودیہ نے دفاعی نظام نصب کرنے کی ویڈیو جاری کردی

سعودی عرب نے حجاج کرام کے تحفظ کے لیے جامع دفاعی انتظامات مکمل کرلیے۔

حج کے دوران مقدس ترین مقامات کی فضائی نگرانی سخت کردی گئی ہے، سعودی وزارت دفاع نے دفاعی نظام نصب کرنے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

اس حوالے سے سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کے اطراف مضبوط فضائی حصار قائم کردیا۔

حج کے مقدس مقامات منی، مزدلفہ اور میدان عرفات کے گرد بھی کڑی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے، حجاج کی سکیورٹی، سلامتی اور اطمینان یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی فضائی دفاعی فورسز ہر قسم کے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے