ملک بھر میں 15 اگست تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 13 سے 15 اگست کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں، جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی بالائی علاقوں کو متاثر کررہا ہے۔ اس کے باعث 12 اگست کی رات سے 15 اگست تک تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔پنجاب میں مری، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔دیر، چترال، سوات، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔سندھ کے تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بھی 12 اور 13 اگست کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے اور خراب موسم کے دوران غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے