جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری دے دی۔ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ اعزاز جنرل سید عامر رضا کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا تھا۔وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں