آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کیلیے ٹکٹوں کی قیمتیں اسٹیڈیم اور نشستوں کی کیٹیگری کے مطابق مختلف ہوں گی۔

ٹکٹ کی کم از کم قیمت ہزار روپے رکھی گئی ہے، جبکہ سب سے مہنگے وی آئی پی اور اسپیشل ہاسپیٹیلٹی تجربات کے لیے قیمت 25 ہزار روپے تک جائے گی۔ نشستوں کی کیٹیگری میں جنرل انکلوژر، فرسٹ کلاس، پریمیم، وی آئی پی اور وی وی آئی پی شامل ہیں۔

سیمی فائنل میچز کے ٹکٹ کی بنیادی قیمت 25 سو روپے سے شروع ہوگی۔

کراچی میں ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو ہوگا، جہاں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ جنرل انکلوژر کی ٹکٹ ایک ہزار روپے ، فرسٹ کلاس 15 سو روپے ، پریمیم 3 ہزار 5 سو روپے ، وی آئی پی 7 ہزار اور وی وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

کراچی میں دیگر میچز کے لیے بھی یہی قیمتیں ہوں گی، البتہ گیلری کیٹیگری کے ٹکٹ دستیاب نہیں ہوں گے۔

لاہور میں اہم میچز ہوں گے، جن میں آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ نمایاں ہے ، لاہور کے اسٹیڈیم میں جنرل انکلوژر کی ٹکٹ ایک ہزار روپے ، فرسٹ کلاس 2 ہزار ، پریمیم 5 ہزار ، وی آئی پی ساڑھے 7 ہزار ، وی وی آئی پی 12 ہزار اور گیلری کی ٹکٹ 18 ہزار روپے میں دستیاب ہو گی۔

افغانستان کے میچز کے لیے صرف جنرل انکلوژر ہزار روپے اور گیلری کے ٹکٹ 12 ہزار 5 سو روپے میں دستیاب ہوں گے۔

لاہور میں سیمی فائنل میں جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 5 سو اور وی وی آئی پی کی ٹکٹ 25 ہزار روپے میں دستیاب ہو گی۔

راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے لیے ٹکٹ کی خصوصی قیمتیں ہوں گی ۔ جنرل انکلوژر کی ٹکٹ 2 ہزار ، فرسٹ کلاس 4 ہزار ، پریمیم 7 ہزار اور وی آئی پی ٹکٹ 12 ہزار 5 سو روپے میں دستیاب ہو گی ۔

راولپنڈی کے دیگر میچز کیلیے جنرل انکلوژر کی ٹکٹ ایک ہزار اور گیلری کی ٹکٹ 12 ہزار 5 سو روپے میں ملے گی ۔ ان میچز کے لیے فرسٹ کلاس، پریمیم ، وی آئی پی یا وی وی آئی پی ٹکٹ دستیاب نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے