ٹی20 ورلڈ کپ 2028: کن شہروں کو ملے گی میزبانی؟

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کے میچز کی میزبانی کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 14 شہروں نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ پیشکشیں جمع کرا دی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2028 اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا، تاہم ٹورنامنٹ کے لیے تمام امیدوار شہروں کا انتخاب نہیں کیا جائے گا۔ منتظمین آئی سی سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق 8 سے 10 شہروں کو میزبانی کے لیے منتخب کریں گے، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 سے 6 شہر میچز کی میزبانی سے محروم رہ جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی لاجسٹکس، سفر اور آپریشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے محدود تعداد میں میزبان شہروں کا انتخاب کرنا چاہتی ہے تاکہ ٹیموں، آفیشلز اور شائقین کو غیر ضروری سفر سے بچایا جا سکے اور شیڈول کو مؤثر انداز میں ترتیب دیا جا سکے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کے فائنل کی میزبانی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) کو دیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے