اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا آج اہم اجلاس، شرح سود پر فیصلہ متوقع
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں مہنگائی کی موجودہ صورتحال، اہم معاشی اشاریوں، زرمبادلہ کے ذخائر اور مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پاکستانی معیشت پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد پالیسی ریٹ سے متعلق فیصلہ سامنے آئے گا۔ اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک کے گورنر پریس کانفرنس میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے اور شرح سود سے متعلق فیصلے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 27 اپریل سے پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار رکھا ہوا ہے، جبکہ معاشی ماہرین کی نظریں آج کے فیصلے پر مرکوز ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں