پنا گھر اسکیم کے لیے 204 ارب روپے منظور، وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم اپنا گھر اسکیم پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ غریب اور متوسط طبقے کو اپنی رہائش کا خواب جلد پورا کرنے میں مدد مل سکے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم اپنا گھر اسکیم پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کو اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے اسکیم کے تحت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے سرکاری اور نجی بینکوں کو ہدایت کی کہ اسکیم کے تحت ہاؤسنگ فنانسنگ میں مزید اضافہ کیا جائے، جبکہ عمودی (Vertical) اور افقی (Horizontal) ہاؤسنگ منصوبوں کے لیے جامع حکمت عملی بھی تیار کی جائے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسکیم کے تحت ہاؤسنگ فنانسنگ کے لیے بینک 204 ارب روپے کی منظوری دے چکے ہیں، جبکہ 27 ارب روپے کی فنانسنگ جاری کی جا چکی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ وزارتِ ہاؤسنگ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسکیم پر پیش رفت کا ہفتہ وار جائزہ لے رہے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، ریاض حسین، بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے