سینئر رہنما پی ٹی آئی کا اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ، مذاکرات پر تبادلہ خیال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے رابطہ کرکے مذاکرات کے باضابطہ آغاز پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کیا اور اس رابطے میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کو باضابطہ طور پر آغاز کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اسد قیصر نے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے حوالے سے تفیصلات کے بارے میں بھی پوچھا۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل واؤڈا کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات، مسکراہٹوں کا تبادلہ

ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کے لیے ملاقات کے حوالے سے تاحال کسی وقت کا تعین نہیں ہوسکا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے چند بڑے مطالبات رکھے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے