رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان اسد کا اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان
لاہور: معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان اسد نے سوشل میڈیا پر آزادانہ طور پر نئی شروعات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ جلد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے والی ہیں۔ایمان اسد کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن کا یوٹیوب چینل آئندہ ایک سے دو روز میں تیار ہونے کی توقع ہے۔عون شیخ نے اپنے فالوورز سے اپیل کی کہ جس طرح انہوں نے ماضی میں ایمان اسد کو محبت اور سپورٹ دی، اسی طرح ان کے نئے یوٹیوب چینل کے آغاز پر بھی انہیں بھرپور حمایت فراہم کریں۔ایمان اسد کو ماضی میں رجب بٹ کے فیملی ولاگز کے ذریعے خاصی مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔ وہ ان کے وی لاگز میں نظر آتی رہی ہیں اور اسی دوران سوشل میڈیا پر ان کی اپنی بھی ایک بڑی فین فالوونگ بن گئی تھی، تاہم بعدازاں رجب بٹ کی ویڈیوز میں ایمان اسد کی موجودگی بتدریج کم ہوگئی تھی۔اب اپنے ذاتی یوٹیوب چینل کے ذریعے ایمان اسد پہلی مرتبہ اپنی پسند اور مرضی کے مطابق آزادانہ طور پر کانٹینٹ تخلیق کرسکیں گی۔ تاہم ان کے چینل کے نام، پہلی ویڈیو اور اس پر پیش کیے جانے والے کانٹینٹ کی نوعیت کے حوالے سے فی الحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔فالوورز اور مداحوں کی جانب سے ایمان اسد کے نئے یوٹیوب چینل کے اعلان کو سوشل میڈیا پر دلچسپی سے دیکھا جارہا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ چینل کے باضابطہ آغاز کے بعد اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں