کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
محکمہ داخلہ سندھ نےکراچی میں 13 تا 17 اکتوبر دفعہ 144 نافذکردی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 13 تا 17 اکتوبر کراچی میں جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں پانچ افراد سے زائد کے جمع ہو کر احتجاج پر پابندی ہوگی، کراچی میں 5 روزکے لیے دفعہ 144 کےتحت جلسے جلوس اور ریلیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں