افغان کرکٹر راشد خان نے شادی کرلی
افغانستان کرکٹ ٹیم کے مشہور اسپِن بولر راشد خانشادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

راشد خان کی شادی کی تقریب 3 اکتوبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی۔
تقریب میں ساتھی کرکٹرز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ میڈیا کے مطابق ان کی شادی پشتو روایات کے مطابق ہوئی۔افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےدولہا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
افغان کرکٹر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی انہیں دنیا بھرسے مبارک باد اور نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں