عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان رہا
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ دونوں بہنوں کی رہائی 50 روزہ نظر بندی کے بعد عمل میں آئی۔ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو احتجاج کے پیش نظر ایم پی او قانون کے تحت نظر بند کیا گیا تھا۔ دونوں کی رہائی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اہم کردار ادا کیا۔رہائی کے بعد دونوں بہنوں کو نورین نیازی کی بیٹی ہاجرہ نیازی کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ عمران خان کی ایک اور بہن علیمہ خان تاحال کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں