نورین نیازی کی دو بیٹیوں کو والدہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی
لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی دو بیٹیوں کو کل ان سے ملاقات کرنے کی اجازت دے دی، جبکہ عدالت نے نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 4 نومبر کو ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی اور ملاقات سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے نورین نیازی کی دو بیٹیوں کو ان سے ملاقات کی اجازت دی۔عدالت نے نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر جواب بھی طلب کرتے ہوئے ڈی سی لاہور کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں