پاک فوج کا فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج جدید نیویگیشن سسٹم اور جدید ترین ایوی اونکس سے لیس ہے۔ میزائل کی نمایاں خصوصیت دوران پرواز اپنے راستے اور سمت میں تبدیلی کی صلاحیت ہے، جس کے باعث اسے دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دینے کی صلاحیت کا حامل قرار دیا گیا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کے کامیاب تجربے سے پاک فوج کی دور تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل کے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے میزائل کی تیاری اور تجربے میں حصہ لینے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت، لگن اور تکنیکی مہارت کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں