صبا قمر اور راکھی ساونت کی دبئی میں ملاقات

پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور بھارتی اداکارہ و انٹرنیٹ پرسنیلیٹی راکھی ساونت کی دبئی میں ہونے والی ملاقات نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔صبا قمر حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود تھیں، جہاں راکھی ساونت ان سے ملاقات کے لیے پہنچیں۔ دونوں اداکاراؤں نے گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور ملاقات کے دوران تصاویر بھی بنوائیں۔اس موقع پر راکھی ساونت صبا قمر کے لیے پھول اور ایک انگوٹھی بھی لے کر آئیں۔ پاکستانی اداکارہ نے تحائف ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے راکھی ساونت کا شکریہ ادا کیا اور ان کی جانب سے دیے گئے تحائف کی جھلک بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔صبا قمر اور راکھی ساونت کی یہ غیر متوقع ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں، جہاں صارفین اور مداح دونوں فنکاراؤں کی ملاقات پر دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے