ربیقہ خان کی عمر پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیقہ خان اپنی 22ویں سالگرہ سے قبل منعقد کی گئی پری برتھ ڈے پارٹی کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ربیقہ خان کے اہلخانہ نے ان کے لیے سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں وہ لائم گرین لباس میں کیک کاٹتی اور اہلخانہ کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی نظر آئیں۔پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی توجہ ربیقہ خان کی بتائی گئی عمر پر مرکوز ہوگئی، جس کے بعد کمنٹس میں دلچسپ اور طنزیہ تبصرے دیکھنے میں آئے۔ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا، ’’یہ سب کچھ کریں گی لیکن عمر نہیں بڑھائیں گی‘‘ جبکہ دوسرے صارف نے تبصرہ کیا، ’’اگر یہ 22 سال کی ہیں تو میں ابھی پیدا ہی نہیں ہوا۔‘‘واضح رہے کہ ربیقہ خان اپنی اصل تاریخِ پیدائش کے روز 22 برس کی ہوجائیں گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے