شاہ رخ خان کی دولت میں 2500 کروڑ کی کمی

ممبئی: بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کی مجموعی دولت میں گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً 2,490 کروڑ روپے کی کمی ہوئی ہے، تاہم وہ اب بھی بھارت کے امیر ترین اداکار قرار دیے گئے ہیں۔ہورون انڈیا کی 2026ء کی دولت مند افراد کی فہرست کے مطابق شاہ رخ خان کی مجموعی دولت گزشتہ سال کے 12,490 کروڑ روپے کے مقابلے میں کم ہو کر تقریباً 10,000 کروڑ روپے رہ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق دولت میں نمایاں کمی کے باوجود شاہ رخ خان بھارت کے امیر ترین اداکاروں میں سرفہرست ہیں۔ ان کی دولت میں فلموں اور اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کے علاوہ کاروباری اثاثے بھی شامل ہیں، جن میں ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور نائٹ رائیڈرز اسپورٹس سے وابستہ سرمایہ کاری شامل ہے۔فہرست میں امیتابھ بچن تقریباً 4,000 کروڑ روپے کی دولت کے ساتھ دوسرے، سلمان خان 3,000 کروڑ روپے کے ساتھ تیسرے جبکہ ریتک روشن 2,500 کروڑ روپے کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی دولت میں ایک سال کے دوران تقریباً 2,490 کروڑ روپے کی کمی ہوئی، تاہم اس کے باوجود وہ امیر ترین بھارتی اداکار کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’کنگ‘ پر کام کر رہے ہیں، جس میں دیپیکا پڈوکون، ان کی بیٹی سہانا خان، ابھے ورما اور ابھیشیک بچن بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم میں ابھیشیک بچن ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ’کنگ‘ کی ریلیز 24 دسمبر 2026ء کو متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے