رنویر اور دیپیکا نے بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ پر تصاویر شیئر کردیں

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی مقبول جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی بیٹی دعا پڈوکون سنگھ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو اپنی نجی زندگی کی خوبصورت جھلک دکھا دی۔
دونوں اداکاروں نے سوشل میڈیا پر بیٹی کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحات کی چند تصاویر شیئر کیں، جن میں گھریلو ماحول کے دوران والدین اور ننھی دعا کے درمیان خوبصورت رشتہ نمایاں نظر آتا ہے۔تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ پوسٹ پر بڑی تعداد میں صارفین نے محبت کا اظہار کیا، جبکہ بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات نے بھی دعا کو سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے