عید میلادالنبیؐ کی تیاریاں عروج پر

لاہور: سرور کونین حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں ملک بھر میں عروج پر پہنچ گئیں، گلی محلوں، بازاروں، مساجد اور سرکاری و نجی عمارتوں کو سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ملک بھر میں عید میلادالنبیؐ 12 ربیع الاول کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ اس موقع پر حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ مختلف شہروں میں جلوس، ریلیاں، محافل نعت، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد ہوں گی۔عید میلادالنبیؐ کی مناسبت سے آج رات مساجد میں میلاد، درود و سلام کی محافل منعقد کی جائیں گی، جہاں علماء کرام نبی کریمﷺ کی سیرت طیبہ اور تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے۔لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شاہراہوں اور بازاروں کو برقی قمقموں، محرابوں اور آرائشی دروازوں سے سجایا گیا ہے۔ عاشقان رسول ﷺ کی جانب سے خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ کے خوبصورت ماڈلز بھی تیار کیے گئے ہیں۔مختلف مقامات پر نکالے جانے والے جلوسوں اور ریلیوں میں شرکاء درود پاک کا ورد کریں گے جبکہ نیاز بھی تقسیم کی جائے گی۔علماء کرام کا کہنا ہے کہ نبی کریمﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ آپﷺ کی سیرت طیبہ کو اپنایا جائے اور آپﷺ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے