محسن نقوی کی تہران میں ایک ہفتے میں دوسری بار ایرانی صدر سے ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 24 گھنٹے کے اندر دوسری بار اہم دورے پر تہران پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں  ایران کی اعلیٰ قیادت سے دوبارہ  اہم ملاقاتیں کیں۔

محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ایک ہفتے میں دوسری  ملاقات ہوئی۔

 

ایرانی  خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں  ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی صدر نے علاقائی استحکام اور  تعاون کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔

خبر  ایجنسی کے مطابق  محسن نقوی نے مذاکرات اور افہام و تفہیم کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور  پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل احمد وحیدی سے  بھی ملاقات کی۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پانچ روز پہلے بھی ایران کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف، ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں، دورہ مکمل کرے وہ 24 گھنٹے قبل ہی پاکستان واپس پہنچے تھے جس کے بعد وہ آج سہہ پہر دوبارہ ایران روانہ ہوئے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی حکام سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے