مری میں پولیس اہلکار نے شہری کو ہتھکڑی لگا کر پول سے باندھ دیا

مری: پولیس اہلکار نے شہری کو جھیکا گلی چوک میں ہتھکڑی لگا کر پول سے باندھ دیا۔

پولیس اہلکار مبشر اور شہری خالد کی کچہری سے نکلتےلڑائی ہوئی، پولیس اہلکار کے مطابق خالد نےاسے زدوکوب کیا اور جان سے مارنے کی کوشش کی۔

پولیس اہلکار نے کہا کہ ملزم کی ایک کیس میں ضمانت جبکہ دوسرے میں وارنٹ جاری ہوئے، ملزم گاڑی میں عدالت سے بھاگنے کی کوشش کررہا تھا۔

شہری کا کہنا تھا کہ اس پر ایک ہی کیس تھا اور عدالت نے آج اسے ضمانت دے دی، پولیس کانسٹیبل نے میرے کپڑے پھاڑے، میں اوورسیزپاکستانی ہوں۔

پولیس ملزم خالد لطیف اور وکلا کے ہمراہ ڈی پی او آفس پہنچ گئی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے