پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ بی بی پشاور سے نکلنے والے قافلے میں شامل ہیں، سرکاری ذرائع
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے لیے پشاور سے روانہ ہو گئی ہیں۔
بشریٰ بی بی کے حوالے سے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بشریٰ بی بی طبیعت کی خرابی کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔
اس کے بعد یہ اطلاع بھی سامنے آئی تھی کہ بشریٰ بی بی کا نمبر مسلسل بند جا رہا ہے۔
تاہم اب سرکاری ذرائع سے یہ اطلاع سامنے آئی ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کیلئے بشریٰ بی بی بھی پشاور سے نکل گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج، اڈیالہ جیل جانے والے تمام رستے مکمل سیل
ذرائع کا بتانا ہے کہ بشریٰ بی بی الگ گاڑی میں گئی ہیں، صوبائی وزیر پختون یار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بشریٰ بی بی بھی قافلے میں موجود ہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور قافلے کو لیڈ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے احتجاج کو لیڈ کرنے کے معاملے پر علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے درمیان تنازع کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور میں احتجاج کے معاملے پر کسی قسم کا تنازع نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں