ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، عطا اللہ تارڑ کو نوٹس
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوجرانوالہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 میں ضمنی انتخاب کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کو نوٹس جاری کردیا۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اطلاعات کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عطا اللہ تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت کی، جبکہ وفاقی وزرا کی جانب سے انتخابی مہم میں حصہ لینا ضابطہ اخلاق کے پیراگراف 18 اور 41 کی خلاف ورزی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم پر پابندی کے دوران شرکت کرنے پر الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 کے تحت بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو 8 نومبر صبح 11 بجے وضاحت کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق اگر وہ مقررہ وقت پر پیش نہ ہوئے تو دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں