مہر بانو کی وائرل ریل پر سوشل میڈیا صارفین برہم

لاہور: پاکستانی اداکارہ اور مصنفہ مہر بانو کی جانب سے دوستوں کے ہمراہ بنائی گئی ایک ریل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، تاہم صارفین نے اسے مذاق کے بجائے نامناسب قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔مہر بانو نے چند سال قبل ڈراموں اور فلموں کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنے منفرد انداز اور بے باک سکرین پریزنس کے باعث پہچان حاصل کی۔اداکارہ ان دنوں دوستوں کے ہمراہ شمالی علاقوں کی سیر پر ہیں، جہاں تفریح کے دوران انہوں نے ایک ریل بنائی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔وائرل ریل میں مہر بانو نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی موت کا ڈرامہ رچایا۔ ویڈیو کو پاکستانی نیوز رپورٹنگ کے انداز میں فلمایا گیا، جس میں وہ ایک چٹان پر لیٹی ہوئی دکھائی دیں، جبکہ ان کے دوست رپورٹرز اور اہلِ خانہ کا کردار ادا کرتے نظر آئے۔ویڈیو میں یہ تاثر دیا گیا کہ دورانِ سفر مہر بانو کی موت واقع ہو گئی ہے اور اس افسوسناک واقعے کے باعث اہلِ خانہ کی چھٹیاں بھی متاثر ہو گئی ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے مزاحیہ کے بجائے نامناسب قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ موت جیسے حساس موضوع کو مذاق کے طور پر پیش کرنا مناسب نہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے