ایلون مسک کی ہالی ووڈ میں انٹری کی تیاری، ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے سیاست اور ٹیکنالوجی کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قدم جمانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے تفریحی کمپنی اسکائی ڈانس میں تقریباً ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، جس کے بعد ہالی ووڈ میں ان کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ پر بحث شروع ہوگئی ہے۔مصنوعی ذہانت سے فلم سازی کا تجربہایلون مسک کی مصنوعی ذہانت پر مبنی ویڈیو ٹیکنالوجی ’گروک امیجن‘ کے ذریعے یونانی داستان ’دی اوڈیسی‘ پر مبنی سات منٹ کی فلم بھی تیار کی گئی ہے۔ تاہم اس فلم کے معیار کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ماہرین کے مطابق ایلون مسک کی ہالی ووڈ میں بڑھتی دلچسپی کے پیچھے متعدد مقاصد ہوسکتے ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کا مظاہرہ، مالی منافع حاصل کرنا اور تفریحی صنعت میں اپنا ثقافتی اثرورسوخ بڑھانا شامل ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے