اداکارہ میرا کی بہن کینسر میں مبتلا، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی چھوٹی بہن شائستہ عباس کی صحت سے متعلق افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی بہن شائستہ عباس کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہی ہیں اور زندگی کے انتہائی مشکل دور سے گزر رہی ہیں۔میرا نے اپنی بہن کی ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں بیماری کے باعث ان کے سر کے بال جھڑنے کی کیفیت نمایاں ہے۔شائستہ عباس ماضی میں چند پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، تاہم بعد ازاں وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں۔میرا کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے شائستہ عباس کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے