190 ملین پائونڈز ریفرنس ، بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کی ، بشری بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

سابق خاتون اول کے وکیل نے آج بھی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست کی ۔ بعد ازاں عدالت نے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے 26 نومبر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضامن کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

 

مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو جنرل باجوہ کو فون آنا شروع ہوگئے کہ آپ کسے لے آئے، بشریٰ بی بی کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے