لیجنڈ گلوکارہ ڈولی پارٹن 80 برس کی عمر میں چل بسیں
نیو یارک: امریکی گلوکارہ اور کنٹری موسیقی کی لیجنڈ ڈولی پارٹن 80 برس کی عمر میں چل بسیں، گلوکارہ مختصر عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ڈولی پارٹن نے اپنے طویل اور شاندار فنی کیریئر کے دوران 10 کروڑ سے زائد ریکارڈ فروخت کیے، 3 ہزار سے زیادہ گانے لکھے اور تقریباً 50 اسٹوڈیو البمز جاری کیے۔انہوں نے موسیقی کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور عالمی سطح پر منفرد مقام بنایا۔ڈولی پارٹن کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نیویارک کی مشہور ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو گلابی روشنیوں سے روشن کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں