پاکستان کے لیگ سپنر اسامہ میر بگ بیش کے ڈرافٹ میں شامل

پاکستان کے لیگ سپنر اسامہ میر  آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں شامل ہوگئے۔گزشتہ سیزن میں اسامہ میر نے میلبرن سٹارز کی نمائندگی کی تھی اور اس بار بھی انہیں  میلبرن سٹارز ری ٹین کرسکتی ہے۔

بگ بیش لیگ کا ڈرافٹ 19 جون کو ہوگا جس میں اب تک 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑی رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔پاکستان کے شاہین آفریدی، بابراعظم، محمد رضوان اور شاداب خان بھی رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے