ٹیم آسٹریلیا نے مسلسل پانچویں بارٹمبر اسپورٹس ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی
فرانس میں ہونے والے ٹمبر اسپورٹس ورلڈ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ لگاتار ٹمبر اسپورٹس ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے دو عالمی ریکارڈز بھی قائم کیے ۔ چیمپئن شپ کا فائنل زینتھ ٹولوز میٹروپول میں منعقد ہوا ، جہاں آسٹریلوی ٹیم چوپروز نے فائنل میں امریکا کو شکست دی۔ کینیڈا نے تیسری پوزیشن کے میچ میں نیوزی لینڈ ہرایا ۔ٹمبر اسپورٹس میں دنیا کے بہترین لاگر اسپورٹس ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
مقابلے میں کل چھ مراحل شامل تھے، آسٹریلوی ٹیم نے اپنی مہارت اور طاقت سے عالمی سطح پر اپنی برتری ثابت کی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں