بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا
بھارت کے خلاف دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے ایک سو اکہتر رن پر نو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ، دوسرے روز کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ کو بھارت پر ایک سو تینتالیس رن کی برتری حاصل ہو گئی ۔ پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے دو سو پینتیس اور بھارت نے دو سو تریسٹھ رن بنائے تھے ۔
بھارت میں بھی اسپن کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ،، پہلی اننگ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے بھارتی اسپنر رویندرا جدیجا نے دوسری اننگز میں بھی اب تک 4 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ روی چندرن ایشون نے 3 اور واشنگٹن سندر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
سندر نے پہلی اننگ میں 4 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل نے بھی بھارت کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ، نیوزی لینڈ نے تاریخ میں پہلی بار بھارت میں ٹیسٹ سیریز جیتی ہے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں