اسرائیلی ریلوے سٹیشن پر حملہ ،8 افراد ہلاک،7 زخمی
اسرائیل میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو ہلاک اور7 کو زخمی کردیا۔
اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منگل کی شام جافا شہر میں ایک ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا ۔ اسرائیلی اخبار نے میگن ڈیوڈ ایڈوم نامی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ وسطی اسرائیل میں دو مسلح افراد کو ایک ٹرین سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا ہے جنہوں نے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جن میں سے چار کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
حملہ کرنے والے دونوں افراد اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مارے گئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں